انڈر19ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاکستان اور بھارت8نومبر کو ٹکرائیں گے

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ 5 سے 14 نومبر تک عمان میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق پاکستان اور بھارت کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان اہم مقابلہ 8 نومبر کو ہوگا۔

پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 نومبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی، جبکہ 10 نومبر کو نیپال کے مدمقابل ہوگی۔انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button