حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال کی خبر جعلی قرار، وزارت اطلاعات کا بڑا فیکٹ چیک

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزارت اطلاعات و نشریات نے نیویارک ٹائمز کی جانب سے حوثیوں کے خلاف پاک فضائیہ کے استعمال سے متعلق خبر کو مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دیا۔
وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری فیکٹ چیک میں کہا گیا ہے کہ عالمی میڈیا مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستانی افواج کے استعمال سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
وزارت نے واضح کیا کہ اگر پاکستانی افواج کی کسی بھی قسم کی تعیناتی ضروری ہوئی تو اس کی تفصیلات متعلقہ حکام کی جانب سے خود فراہم کی جائیں گی۔
فیکٹ چیک میں عالمی میڈیا کو بھی متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ غیر مصدقہ اطلاعات اور قیاس آرائیوں کی بنیاد پر پاکستانی افواج کے ممکنہ کردار سے متعلق خبریں نشر کرنے سے گریز کرے۔



