لاہور،400روپے کی بکنگ،چوری کاشبہ اور پھر رسیوں سے باندھ کر تشدد،5ملزم گرفتار

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) گوالمنڈی میں چوری کے شبہ پر غریب رکشہ ڈرائیور کو رسیوں سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کرنے والے 5 نامزد ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور 400 روپے کی بکنگ پر گوالمنڈی پہنچا تھا جہاں وہ توڑے لوڈ کر رہا تھا کہ ملزمان نے چوری کے شبہ میں اسے پکڑ لیا اور رسیوں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ تشدد کے باعث شہری کے جسم پر واضح نشانات بھی موجود ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر گوالمنڈی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے نامزد پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بروقت کارروائی اور متاثرہ رکشہ ڈرائیور کی مدد پر ایس ایچ او گوالمنڈی سلطان محمود اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ شہریوں پر تشدد اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button