ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی سے پاکستان باہر،بنگلادیش کو جگہ مل گئی

 لاہور(جانوڈاٹ  پی کے)بھارت میں شیڈول ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جگہ بنگلادیش کو شامل کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی 27 اکتوبر سے 5 نومبر تک بھارت میں کھیلی جائے گی، تاہم پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیم بھجوانے سے انکار کے بعد ایشین ہاکی فیڈریشن (اے ایچ ایف) کی دعوت پر بنگلادیش نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارت ہی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا، جبکہ ایونٹ کے اپ ڈیٹ ڈراز کا اعلان کل متوقع ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچز جالندھر اور موہالی میں شیڈول کیے گئے ہیں، جہاں ملائیشیا، چین، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا اور بنگلادیش کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔ذرائع کے مطابق منتظمین نے بنگلادیش کے ساتھ عمان کی ٹیم کو بھی متبادل کے طور پر رکھا ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button