پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،100انڈیکس120پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا مثبت رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 68 ہزار 837 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 120 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 580 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 2 ہزار 592 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 460 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button