منشیات کیس: ملزمہ انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست، عدالت کا پراسیکیوشن سے جواب طلب

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) کراچی جنوبی کی سیشن عدالت میں منشیات کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی نے بریت کے لیے درخواست دائر کردی۔ عدالت نے درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

عدالت میں درخواست ملزمہ کے وکیل کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات کا مقدمہ درج ہے، تاہم کیس میں شواہد کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں بری کیا جانا چاہیے۔

ملزمہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اسی مقدمے میں شریک ملزم علی خان کو پہلے ہی ناکافی شواہد کی بنیاد پر بری کیا جا چکا ہے، لہٰذا انمول عرف پنکی کے معاملے میں بھی عدالت سے بریت کی استدعا کی گئی ہے۔

عدالت نے بریت کی درخواست پر ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ انمول عرف پنکی کے خلاف گزری تھانے میں منشیات سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس کی کارروائی کراچی جنوبی کی سیشن عدالت میں جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button