ایس ایس پی ٹھٹھہ کی کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ افسران کواحکامات جاری

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن )ایس ایس پی ٹھٹھہ کی جانب سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے کے لیے شہر میں کھلی کچہری کا انعقاد
ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے عوامی مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ گھوڑاباری کی حدود ور شہر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں سب ڈویژن گھوڑاباری کے رہائشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی کھلی کچہری میں عوام نے اپنے مسائل SSP ٹھٹھہ کو بتائے ایس ایس پی ٹھٹھہ نے عوامی مسائل کو بغور سنا اور ان کے حل کیلئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے شہریوں نے ٹھٹھہ پولیس کے اس احسن اقدام کو بے پناہ پزیرائی دی اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ کھلی کچہری سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ ملے گا اور اس مثبت قدم سے کافی مسائل سنے گئے پولیس کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کا بھی موقع ملا ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ کے شہریوں کو تحفظ کی فراہمی کیساتھ انکے تمام مسائل کو حل کرنا ہمارا اولین فرض ہے انشاء اللہ منشیات کے ساتھ ضلع ٹھٹھہ کو ہرقسم کی سماجی برائی سے پاک کرکے دم لیں گے اور اس طرح کی کھلی کچہری کا آئندہ بھی انعقاد کیا جائیگا۔



