بدین میں سروے زمین کے مبینہ جعلی کھاتوں اور قبضے کیخلاف لوند برادری کا احتجاج

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ/پی کے)بدین تعلقہ کی دیہہ واریارو کے رہائشی لنڈ برادری کے افراد نے مبینہ طور پر سروے زمین کے جعلی کھاتے بنانے اور زمین پر قبضہ کرانے کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا لوند برادری کے نیک مردوں حاجی سلطان لوند مہرگ خان لوند ہوت خان لوند اور دیگر دیہاتیوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر بدین مختیارکار بدین اور دیہہ واریارو کے تپیدار نے علاقے کے بااثر افراد، جن میں ضلع کونسل کے رکن عبدالشکور نہڑیو، شبیر نوہڑیو اور قادر نہڑیو شامل ہیں، سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے رشوت لے کر ان کی سروے زمین کے جعلی کھاتے تیار کیے اور زمین پر قبضہ کرایا گیا ظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے جعلی کھاتوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر بدین اور اسسٹنٹ کمشنر بدین سے متعدد بار رجوع کیا، تاہم ان کے مطابق معاملے کی شنوائی نہیں کی جا رہی انہوں نے دعویٰ کیا کہ سروے زمین کا ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے، لیکن مبینہ قبضہ ختم کرانے اور قبضہ داروں سے زمین کی ملکیت کے ثبوت اور ریکارڈ طلب کرنے کے بجائے ان پر یہ ثابت کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ مذکورہ زمین ان کی ملکیت ہے لوند برادری کے افراد نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سروے زمین کے ریکارڈ اور مبینہ جعلی کھاتوں کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور اگر قبضہ ثابت ہو تو زمین واگزار کرائی جائے مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کی زمین سے مبینہ قبضہ ختم نہ کرایا گیا تو وہ خود قبضہ ختم کرانے پر مجبور ہوں گے، جس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال کی ذمہ داری ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، مختیارکار، متعلقہ تپیدار اور نامزد بااثر افراد پر عائد ہوگی



