عمرکوٹ سے تڑدوس جانیوالی مسافر کوسٹر مون دڑو کے قریب الٹ گئی،2 افراد جاں بحق،13 زخمی

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) عمرکوٹ سے تڑدوس جانے والی مسافر کوسٹر کانٹیو کے نزد مون دڑو بس اسٹاپ کے قریب حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 13 مسافر زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 30- سالہ علی حسن ولد ہارون خاصخیلی، رہائشی گاؤں توگو خاصخیلی، تحصیل کنری اور 35- سالہ علی اصغر ولد قاسم بجیر، بجیر محلہ عمرکوٹ سٹی شامل ہیں۔

حادثے کے زخمیوں میں علم الدین، رمضان، محمد حنیف، جمال الدین، آصف علی، شلیمت زوجہ جمال الدین، مولا بخش اور قربان سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال عمرکوٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے 3 شدید زخمیوں کو مزید علاج کے لیے حیدرآباد ریفر کر دیا گیا۔

جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button