امریکی پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا نقصان پہنچانے والے پاکستانی پر فرد جرم عائد

فلوریڈا(جانوڈاٹ پی کے)امریکا میں پاکستانی شہری پر پوسٹل سروس کو 12 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز یعنی 34 ارب پاکستانی روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

ریاست فلوریڈا میں پاکستان کے ایک مبینہ شہری کے خلاف امریکی پوسٹل سروس کو بڑا نقصان پہنچانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

خانیوال سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ فہیم اکرم نامی اس شخص پر الزام ہے کہ یہ ایک ویب سائٹ چلا رہا تھا، جس کے ذریعے امریکا کے جعلی ڈاک لیبل یا ٹکٹ بیچے جاتے تھے۔

امریکی اٹارنی کے دفتر کی ویب سائٹ کے مطابق ملزم نے ڈاک کے وزن یا منزل سے قطع نظر ہر ٹکٹ کی قیمت 2 ڈالر رکھی تھی، جو امریکی پوسٹل سروس کے ٹکٹ کی قیمت سے بہت کم تھی، ملزم نے اس طرح کے 51 لاکھ لیبل یا ٹکٹ فروخت کیے۔

مزید خبریں

Back to top button