حکومت نے پٹرول مہنگا اور ڈیزل سستا کردیا

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 397 روپے76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 6 اکتوبر کے لیے ہوں گی۔



