جنوبی بلوچستان میں بڑا کریک ڈاؤن، 435 افغان باشندے گرفتار اور ملک بدر

 کوئٹہ (جانو ڈاٹ پی کے) سکیورٹی فورسز نے جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ستمبر 2026 کے دوران 15 کامیاب آپریشنز کیے، جن میں 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔گرفتار کیے گئے 435 غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں وطن واپس بھیج دیا گیا۔سکیورٹی اداروں کی جانب سے جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں نگرانی اور سرچ آپریشنز بھی کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button