بیرون ملک میڈیکل پڑھنے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری، ایم ڈی کیٹ شرط ختم

 اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلہ لینے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

پی ایم ڈی سی نے غیر ملکی میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنے کی لازمی شرط ختم کردی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق یہ فیصلہ 14 ستمبر 2026 کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس کے بعد اس حوالے سے پبلک نوٹس جاری کیا گیا۔کونسل کی جانب سے 5 اکتوبر 2026 کو باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں بیرون ملک میڈیکل اور ڈینٹل تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طلبہ سے متعلق ایم ڈی کیٹ کی لازمی شرط ختم کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔فیصلے کے بعد بیرون ملک میڈیکل یا ڈینٹل اداروں میں داخلے کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی نہیں ہوگا۔ تاہم طلبہ کو متعلقہ ملک اور ادارے کی داخلہ پالیسی، تعلیمی اہلیت اور پاکستان میں ڈگری کی منظوری سے متعلق دیگر شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

مزید خبریں

Back to top button