پنجاب میں8ماہ کے دوران1290مبینہ پولیس مقابلے،402ملزم ہلاک

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) پنجاب پولیس کا صوبہ بھر میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران مختلف اضلاع میں 1290 مبینہ پولیس مقابلے رپورٹ ہوئے ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ان مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 5 پولیس اہلکار شہید جبکہ 46 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 402 ملزمان ہلاک اور 1128 زخمی ہوئے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق مبینہ پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 642 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک، زخمی اور گرفتار ہونے والے ملزمان مختلف سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان پر قتل، اقدام قتل، اجتماعی زیادتی، ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج تھے، جبکہ بعض ملزمان پولیس مقابلوں کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں میں ملزمان اور پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان کے علاوہ بڑی تعداد میں ملزمان کے زخمی اور گرفتار ہونے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button