اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنرکی ملاقات، خطے کی بدلتی صورتحال پر بات چیت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو اہم قرار دیا ہے۔

اسلام آباد میں اسحاق ڈارسے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، جس میں پاک، برطانیہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان برطانیہ تعلقات میں مثبت پیشرفت کا خیرمقدم کیا گیا اور دونوں ملکوں کےدرمیان تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے آئندہ روابط پر بھی بات چیت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار اور جین میریٹ نے خطے کی بدلتی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی میں کمی کی کوششیں اہم ہیں، بات چیت اور سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔

مزید خبریں

Back to top button