گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے ہماری کوشش ہے پی ٹی آئی کو قائل کریں،بلاول

کراچی(جانوڈاٹ پی کے)کراچی میں تقریب سے خطاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا بیمار ہو تو سندھ کو کھانسی ہوتی ہے ہم اس طرح جڑے ہیں، خیبرپختونخوا میں دہشتگردی پر قابو نہ پایا جاسکے تو اثرات سندھ پر بھی ہوتے ہیں، ہمارا مؤقف ہے کہ مل کر دہشتگردی کے خلاف مقابلہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی آئینی آپشن ہے جو ضرورت پر استعمال کیا جاسکتا ہے، اس آپشن سے پہلے پوری کوشش ہونی چاہیے کہ سیاسی حل ڈھونڈا جائے، ہم نے کہا کہ اجازت دی جائے سیاسی جماعتیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کریں۔
بلاول کا کہنا تھاکہ دس دن سے اسلام آباد تو بند پڑا ہوا ہے، سیاسی کارکنوں کو بھی سمجھنا چاہیے کہ آپ نے بڑی کامیابی حاصل تو کی، گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے ہماری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ کریں اور ہم پی ٹی آئی کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے، ہم قائل کریں گے کہ اپنے لانگ مارچ کی اس کامیابی کو مانیں اور مارچ ختم کریں۔



