بدین کے دو ضلعی تعلیمی افسران 90 روز کے لیے معطل

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)حکومت سندھ نے بدین ضلع کے دو ضلعی تعلیمی افسران کو 90 روز کے لیے معطل کردیا ہے۔ محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق معطلی کے احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے

نوٹیفکیشن کے مطابق الطاف حسین میمن، سینئر ہیڈ ماسٹر (BS-19) و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری (BS-19)، ضلع بدین اور انوار پرابی، سینئر ہیڈ ماسٹر (BS-19) و ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (E/S&HS) (BS-19)، ضلع بدین کی خدمات 90 روز کے لیے معطل کی گئی ہیں حکومت سندھ کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ معطلی کے دوران دونوں افسران کا ہیڈکوارٹر سیکریٹری، اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ وہ قواعد کے تحت قابلِ قبول تنخواہ اور الاؤنسز حاصل کرتے رہیں گےیہ احکامات سندھ سول سرونٹس (Efficiency & Discipline) Rules، 1973 کے Rule-5(1) کے تحت چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button