مٹھی میں تعلقہ سوشل ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس،روشن فیوچر اسکالرشپ پروگرام میں مزید 3 طلبہ شامل کرنے کا فیصلہ

مٹھی(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) اسسٹنٹ کمشنر آفس مٹھی میں تعلقہ سوشل ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر مٹھی ڈاکٹر عمیر اشرف کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں سماجی بہبود کے مختلف امور، بجٹ پوزیشن اور جاری منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے آغاز میں کمیٹی کے سابق رکن بھگت ماتورام کے انتقال پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ شرکاء نے ان کی سماجی خدمات اور کمیٹی کے لیے ادا کیے گئے اہم کردار کو یاد کیا۔

اجلاس میں روشن فیوچر اسکالرشپ پروگرام کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملہانور وینا گورنمنٹ اسکول کے مزید 3 اسکول جانے والے بچوں کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزید 3 طلبہ کی شمولیت کے بعد اب مجموعی طور پر 15 طلبہ کو ماہانہ اسکالرشپ فراہم کی جا رہی ہے۔

کمیٹی نے مرحوم بھگت ماتورام کی سماجی خدمات اور کمیٹی میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں ایک یادگاری نوٹ جاری کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Back to top button