بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیراعلیٰ کا 5 اکتوبر کو تھر کول بلاکس کا دورہ، مجوزہ شیڈول جاری

تھرپارکر(رپورٹ: میندھرو کاجھروی/جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیراعلیٰ کا تھر کول بلاک-I اور بلاک-II کے دورے کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا ہے۔ دستاویز کے مطابق دونوں رہنماؤں کا دورہ 5 اکتوبر 2026 کو متوقع ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور سندھ کے وزیراعلیٰ صبح 9 بجے کراچی سے روانہ ہو کر 9:45 بجے اسلام کوٹ کے مائی بختاور ایئرپورٹ پہنچیں گے، جہاں مختصر ملاقات اور استقبال کے بعد ٹی ایف اسپتال کا دورہ کیا جائے گا۔
صبح 11:30 بجے مائن ویو پوائنٹ پر تھر کول کی فیز-3 مائن توسیع کے حوالے سے بریفنگ اور تقریب میں شرکت ہوگی۔ اس موقع پر طلبہ، خواتین ملازمین اور مقامی ملازمین سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔
دوپہر 12 بجے SECMC کے REC سینٹر پہنچنے پر کمپنی کے CEO، سندھ کے وزیراعلیٰ اور چیئرمین کی جانب سے بریفنگ اور تقاریر ہوں گی، جس کے بعد لنچ کا اہتمام کیا جائے گا۔
مجوزہ پروگرام کے مطابق دوپہر 2:30 بجے بلاک-I میں پاکستان کے پہلے Coal Drying Unit کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کے بعد اوپن پٹ مائن کا دورہ کیا جائے گا اور زرعی تحقیقاتی میدان میں Brackish Water Fodder Crop Cultivation کا جائزہ لیا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق دورے کے اختتام پر شام 5 بجے مائی بختاور ایئرپورٹ اسلام کوٹ سے کراچی کے لیے روانگی ہوگی اور شام 6 بجے کراچی پہنچنے کا پروگرام ہے۔
دستاویز میں مذکورہ پروگرام کو “Draft Visit Itinerary” یعنی مجوزہ/ڈرافٹ دورے کا شیڈول قرار دیا گیا ہے۔



