بدین تھر کول بائی پاس پر کار اور موٹر سائیکل میں تصادم،نوجوان شدید زخمی

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/ جانو ڈاٹ/ پی کے)بدین تھر کول بائی پاس روڈ پر ٹریفک حادثہ، موٹر سائیکل سوار شدید زخمی تفصیل کے مطابق بدین تھر کول  بائی پاس پر ریلوے پل کے قریب خطرناک ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے تشویشناک حالت میں انڈس اسپتال منتقل کردیا گیا مقامی عینی شاہدین کے مطابق کار بائی پاس کی مرکزی سڑک سے گزر رہی تھی کہ لنک روڈ سے آنے والی تیز رفتار موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا بتایا جا رہا ہے کہ کار میں ڈیپلائی میمن برادری کے افراد سوار تھے  جبکہ زخمی موٹر سائیکل سوار کی شناخت بدین کے نواحی شہر ملکانی شریف کے رہائشی علی گوہر انڑ کے طور پر ہوئی ہے ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کے ٹانگوں، بازوؤں اور سر پر چوٹیں آ نے کے باعث زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے دوسری جانب بدین پولیس نے کار اور موٹر سائیکل کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button