خواجہ آصف کی اٹلی کے وزیر دفاع سے ملاقات، دفاعی و سکیورٹی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

روم(جانوڈاٹ پی کے)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اٹلی کے وزیر دفاع گوئیڈو کروسیٹو سے روم میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دفاعی، فوجی اور سیکیورٹی تعاون کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ دونوں ممالک نے تعاون کو مزید گہرا اور وسیع بنانے کا عزم ظاہر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی، اقوام متحدہ کے امن مشن اور عالمی دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر بھی اتفاق کیا۔
خواجہ آصف نے اطالوی وزیر دفاع کو پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے خوشی سے قبول کرلیا۔ دونوں وزرا اس سے پہلے فروری 2026 میں میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر بھی مل چکے ہیں۔



