سہیل آفریدی صوبے کے وسائل استعمال کرکے لانگ مارچ کرتے ہیں،ان سے نہیں پوچھا جاتا کہ پیسہ کہاں سے آیا،مریم نواز

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ صوبے کے وسائل کا استعمال کرکے لانگ مارچ کرتے ہیں ، ان سے نہیں پوچھا جاتا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا پنجاب میں ہزاروں کلو میٹر سڑکیں بنیں لیکن اُن پر تنقید کے لیے صرف جہاز کا معاملہ ملا، دوسرے صوبے میں 16 ارب کا ہیلی کاپٹر خریدا گیا، اس کا کسی کوپتہ نہیں۔



