لانگ مارچ کیلئے ایک دن میں4کروڑ جمع،سہیل آفریدی کا دعویٰ

پشاور (جانو ڈاٹ پی کے)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے لیے چندہ مہم شروع ہونے کے بعد ایک ہی روز میں 4 کروڑ روپے جمع ہوگئے۔پشاور میں چندہ مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ چندہ مہم جاری رہے گی اور لانگ مارچ کے لیے فنڈز کی کمی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔

وزیراعلیٰ کے مطابق لانگ مارچ کا آغاز 4 اکتوبر کو لکی مروت سے ہوگا، جس کے بعد قافلے آگے بڑھیں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی حتمی تیاریوں اور شیڈول کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

سہیل آفریدی نے جنوبی اضلاع کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بقول لانگ مارچ اب صرف عمران خان کی رہائی یا تحریک انصاف کا معاملہ نہیں بلکہ امن کے قیام کا مسئلہ بن چکا ہے۔انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ لانگ مارچ میں پرامن انداز میں شرکت کریں اور کہا کہ انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے چندہ مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔

مزید خبریں

Back to top button