وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے سید عباس عراقچی اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی۔وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبر و استقامت عطا فرمائے۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مشکل کی اس گھڑی میں ہمدردی اور تعزیت کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح پر رابطے جاری ہیں۔ حالیہ عرصے میں دونوں ممالک کی قیادت نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔



