بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ،2پاکستانی شہری شہید،تیسرازخمی

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) پاک بھارت بین الاقوامی سرحد کے قریب بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی فائرنگ سے دو پاکستانی شہری شہیداورتیسرازخمی ہوگیا۔پاکستانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ قصور کے سرحدی علاقے میں پیش آیا، جہاں تین پاکستانی شہریوں کو بی ایس ایف اہلکاروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں شہری نہتے تھے اور ان کی جانب سے سرحدی باڑ عبور کرنے کی کوشش نہیں کی گئی تھی۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں عظمت رسول ولد عطااللہ اور محسن جٹ شامل ہیں، جن کا تعلق جٹاں والی حویلی، لدھڑ سے بتایا گیا ہے، جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں تیسرا شہری زخمی ہوا۔پاکستانی ذرائع کے مطابق فائرنگ بغیر وارننگ کی گئی

مزید خبریں

Back to top button