تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے 4 اکتوبر کو متوقع لانگ مارچ اور وفاقی حکومت سے مبینہ پسِ پردہ رابطوں کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے متعلق صورتحال اور وفاقی حکومت کے ساتھ جاری مبینہ رابطوں پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد میں موجود تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ارکان شرکت کریں گے، جبکہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button