علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا فیصلہ پھر مؤخر

راولپنڈی (جانوڈاٹ پی کے)راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کر دیا۔
عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر فیصلہ سنانے کے لیے کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور فیصلہ 9 اکتوبر تک مؤخر کر دیا گیا۔
تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان اور دیگر ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ آج سنایا جانا تھا، تاہم عدالت نے فیصلہ مؤخر کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اس مقدمے کا فیصلہ اس سے قبل 22 ستمبر کو محفوظ کیا تھا۔



