آسٹریلیا نے پروٹیز کے سامنے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا،323کا ہدف

 پوچیفسٹروم (جانو ڈاٹ پی کے) آسٹریلیا نے ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں جنوبی افریقا کے سامنے 323 رنز کا بڑا ہدف رکھ دیا۔

جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری 74 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان مچل مارش نے 56، اولیور پِیک نے 48، میٹ رینشا نے 30، ٹریوس ہیڈ نے 24، کیمرون گرین اور کُوپر کونولی نے 23،23 رنز بنائے۔پیٹ کمنز نے 11، زیویئر بارٹلٹ نے 2 رنز بنائے جبکہ مچل اسٹارک 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے 4 وکٹیں حاصل کیں، جیرالڈ کوٹزے اور لیزاڈ ولیمز نے 2،2 جبکہ جورن فورٹن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔اب جنوبی افریقا کو فیصلہ کن میچ جیتنے کے لیے 50 اوورز میں 323 رنز درکار ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button