آبنائے ہرمز میں کئی بحری جہازوں پر حملے، 3 ٹینکر متاثر

تہران (جانو ڈاٹ پی کے)آبنائے ہرمز میں کئی بحری جہازوں کو حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ ایران کی جانب سے تازہ حملوں کے دوران کم از کم تین آئل ٹینکرز نامعلوم نوعیت کے پروجیکٹائل کی زد میں آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہے تھے کہ انہیں نامعلوم پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا۔ حملوں کے نتیجے میں جہازوں کو پہنچنے والے نقصان اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔یہ واقعات ایسے وقت میں پیش آئے ہیں جب خطے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پہلے ہی شدید دباؤ کا شکار ہے۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین تیل گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے اور یہاں کسی بھی بڑے سکیورٹی واقعے سے عالمی توانائی مارکیٹ اور تیل کی قیمتوں پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے۔



