وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کا سالانہ قرض پلان جاری کردیا

اسلام آباد (جانوڈاٹ پی کے) وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے سالانہ قرض پلان جاری کردیا، جس کے تحت آئندہ مالی سال حکومت کی مجموعی فنانسنگ ضروریات کا تخمینہ 28 ہزار 647 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی دستاویز کے مطابق گزشتہ مالی سال مجموعی فنانسنگ ضروریات کا تخمینہ 27 ہزار 601 ارب روپے تھا، یوں نئے مالی سال کے لیے فنانسنگ ضروریات میں اضافہ متوقع ہے۔

دستاویز کے مطابق جاری مالی سال کے دوران قرضوں کی ادائیگی کے لیے فنانسنگ کی مجموعی ضرورت 21 ہزار 627 ارب روپے رہنے کا تخمینہ ہے، جس میں 17 ہزار 96 ارب روپے مقامی قرضوں جبکہ 4 ہزار 531 ارب روپے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق رواں مالی سال بجٹ خسارے کی فنانسنگ کے لیے 7 ہزار 20 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت کی فنانسنگ ضروریات کو کم کرنا قرض کے انتظام (ڈیٹ مینجمنٹ) کا ایک اہم پہلو ہے، جس کے تحت قرضوں اور مالی ضروریات کو مؤثر انداز میں منظم کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button