امریکی صدر کسی فیصلے تک پہنچنے سے قاصر ہیں، محسن رضائی


تہران(جانوڈاٹ پی کے) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے آذربائیجان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کے دوران امریکا سے متعلق تہران کا مؤقف بیان کیا ہے۔
محسن رضائی نے کہا کہ ایران نے امریکا کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا ہے، تاہم ان کے بقول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی فیصلے تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔
ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ امریکی صدر ایسی صورتحال میں پھنس گئے ہیں جہاں نہ وہ مذاکرات آگے بڑھا سکتے ہیں اور نہ ہی جنگ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔
محسن رضائی کے مطابق امریکا نے فوجی جنگ میں مبینہ بے بسی کے باعث فضائی ناکہ بندی کا سہارا لیا ہے۔