امریکا کو مشرق وسطیٰ چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑے گا،ایرانی سپریم لیڈر

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر کیے گئے ایک بیان کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کو خطے میں ’’دردناک ضربیں‘‘ لگ چکی ہیں اور اسے بالآخر مشرق وسطیٰ چھوڑنا پڑے گا۔ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے تحریری بیان میں کہا کہ دشمن ’’بہادر جنگجوؤں اور آبنائے ہرمز کے محافظوں‘‘ کے ہاتھوں نقصان اٹھانے کے بعد اب بحیرۂ عرب سے آگے بڑھنے کی جرأت نہیں کرتا۔بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کا نام براہِ راست نہیں لیا، تاہم ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے آغاز، یعنی فروری کے اواخر سے، عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں۔



