سچن ٹنڈولکر کی اوپن اے آئی سے نئی شراکت داری، بھارتیوں کو چیٹ جی پی ٹی کے استعمال کے طریقے سکھائیں گے

ممبئی (جانو ڈاٹ پی کے) بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے اوپن اے آئی کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کردیا، جس کے تحت وہ بھارت میں لوگوں کو روزمرہ ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں چیٹ جی پی ٹی کے مؤثر استعمال کے طریقے دکھائیں گے۔

سچن ٹنڈولکر نے پیر کو شراکت داری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے کچھ دلچسپ چیزیں سامنے آنے والی ہیں جنہیں شیئر کرنے کے لیے وہ بے تاب ہیں۔سچن ٹنڈولکر کا کہنا تھا کہ وہ ٹیکنالوجی کے حوالے سے ہمیشہ متجسس رہے ہیں اور چیٹ جی پی ٹی نے ان کے سیکھنے کے عمل کو مزید وسعت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کو عملی مقاصد کے لیے بھی استعمال کرچکے ہیں، حتیٰ کہ اپنے خاندان کے آخری سفر کی منصوبہ بندی میں بھی اس ٹیکنالوجی سے مدد لی۔یہ شراکت داری سچن ٹنڈولکر کے کمرشل پارٹنرشپس میں ایک اور اہم اضافہ ہے، جبکہ اوپن اے آئی نے بھارتی کرکٹ سے بھی اپنا تعلق مزید مضبوط کیا ہے۔رواں ماہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے بھارت کی ہوم کرکٹ کے لیے دو سیزنز، یعنی مارچ 2028 تک، چیٹ جی پی ٹی کو ایسوسی ایٹ پارٹنر بنانے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button