ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی شاندار فتح، عمان کو 7-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ٹوکیو(جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے ایشین گیمز 2026 کے مینز ہاکی ایونٹ میں عمان کو **2 کے مقابلے میں 7 گول** سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے شاندار ہیٹ ٹرکاسکور کی، جبکہ سفیان خان نے 2، غضنفر علی اور محمد عماد نے ایک، ایک گول کیا۔میچ کے دوران پاکستان نے شاندار جارحانہ کھیل پیش کیا اور حریف ٹیم پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔ رانا وحید نے تینوں گول پنالٹی کارنرز پر اسکور کیے، جبکہ سفیان خان نے بھی پنالٹی کارنرز کے ذریعے دو گول کیے۔
پاکستان نے پول بی میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ ملائیشیا 15 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں سرفہرست رہا۔ قومی ٹیم نے پول مرحلے کے 5 میں سے 4 میچز جیتے، جبکہ واحد شکست ملائیشیا کے ہاتھوں ہوئی۔
پاکستان نے پول مرحلے کے پانچ میچز میں مجموعی طور پر 28 گول اسکور کیے اور 8 گول اپنے خلاف ہونے دیے۔ سیمی فائنل میں رسائی کے بعد قومی ٹیم کی ایشین گیمز میں میڈل کی امیدیں بھی برقرار ہیں۔



