حماد اظہر جناح ہاؤس حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت پیش

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

حماد اظہر کو 21 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں کیس کی مزید کارروائی جاری ہے۔

عدالت پیشی کے موقع پر حماد اظہر نے پریزن وین سے میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

کیس کی سماعت کے دوران عدالت کی جانب سے آئندہ قانونی کارروائی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Back to top button