خیبر پختونخوا کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

پشاور(جانوڈاٹ پی کے) خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن نے صوبے کے 37 مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا مقصد صحت کی سہولیات کے معیار، رسائی اور کوریج کو بہتر بنانا ہے۔ اس سلسلے میں اہل اور تجربہ کار فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز سے اظہارِ دلچسپی کی درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔

فاؤنڈیشن کے مطابق آؤٹ سورسنگ کے لیے دیر لوئر، ہنگو، ہری پور، کرک، کوہاٹ، کرم، لکی مروت، اورکزئی، بونیر، پشاور اور سوات کے مراکز صحت شامل ہیں۔

اسی طرح شانگلہ، نوشہرہ، شمالی وزیرستان، مہمند، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں کے مراکز صحت بھی منصوبے کا حصہ ہوں گے۔

خیبر پختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے مطابق ہر صحت مرکز کو الگ پراجیکٹ تصور کیا جائے گا، جبکہ خواہشمند فرموں، تنظیموں اور جوائنٹ وینچرز کو فارم 4 کے مطابق اپنی ترجیحات ظاہر کرنا ہوں گی۔

فاؤنڈیشن نے واضح کیا ہے کہ مراکز صحت کی مینجمنٹ اور آپریشنز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجی شعبے کو دیے جائیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button