ڈیرہ مراد جمالی میں قیامت خیز حادثہ،ایک ہی خاندان کی2 بچیاں جاں بحق

ڈیرہ مراد جمالی (جانو ڈاٹ پی کے)ڈیرہ مراد جمالی میں ایک ہی خاندان کی دو کمسن بچیاں کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگئیں، افسوسناک واقعے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔پولیس حکام کے مطابق ایریگیشن کالونی کی رہائشی پانچ سالہ اور تین سالہ بچیاں گھر کے باہر کھیل رہی تھیں کہ کھیل کے دوران اچانک کھلے گٹر میں جاگریں۔پولیس کے مطابق دونوں بچیوں کو گٹر سے نکالا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ افسوسناک واقعے پر اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔



