ریاست مخالف بیان بازی کے الزام میں ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری گرفتار

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ریاست مخالف بیان بازی پر ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا۔
نجی ٹی وی کو این سی سی آئی اے کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ریاست مخالف بیان بازی پر مشہور ٹک ٹاکر سید علی زین بخاری کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سید علی زین بخاری کو این سی سی آئی اے اسلام آباد نے گرفتار کیا جبکہ وفاقی تحقیقاتی ادارے نے زین بخاری کا موبائل بھی قبضے میں لے لیا اور ٹک ٹاکر سے مزید تفتیش جاری ہے۔



