’’اسلام آباد آرہے ہو؟‘‘ عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو پوسٹرز کے ذریعے جواب دے دیا

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مارچ مؤخر کیے جانے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر تین مزاحیہ پوسٹرز شیئر کردیے۔
عظمیٰ بخاری کی جانب سے شیئر کیے گئے پہلے پوسٹر پر درج تھا کہ ’’انتشار مارچ ملتوی، اسلام آباد نے سکھ کا سانس لیا‘‘، جس کے جواب میں مزاحیہ انداز میں لکھا گیا کہ ’’اور مارچ نے اگلی تاریخ تک سکھ کا سانس لیا۔‘‘
بلاتبصرہ pic.twitter.com/VxrQjPamls
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 25, 2026
دوسرے پوسٹر میں مکالمے کے انداز میں پوچھا گیا ’’اسلام آباد آرہے ہو؟‘‘ جس کے جواب میں ’’انتشار مارچ‘‘ کی جانب سے ’’نہیں، ابھی نہیں‘‘ لکھا گیا، جبکہ اسلام آباد کی طرف سے جواب دیا گیا ’’اچھا، میں بھی آرام کرلیتا ہوں۔‘‘تیسرے پوسٹر میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کارکنوں سے ’’آزادی یا موت‘‘ کا سوال کرتے دکھایا گیا، جبکہ مزاحیہ جواب کے طور پر کارکنوں کی جانب سے ’’تو رین دے بھائی‘‘ کا جملہ درج تھا۔تینوں پوسٹرز میں سہیل آفریدی کو افسردہ انداز میں دکھایا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے ان پوسٹرز کے ذریعے پی ٹی آئی کے مارچ مؤخر کیے جانے پر اپنا طنزیہ ردعمل ظاہر کیا۔



