فیض آباد میں سکیورٹی سخت، ہوٹلز، مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے)پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر فیض آباد میں سکیورٹی انتظامات سخت، پولیس نے علاقے کے تمام ہوٹلز بند کرا دیے جبکہ ریسٹورنٹس اور دکانداروں کو بھی آج شام تک کاروبار بند کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اڈے کے اطراف موجود تمام ہوٹلز بند کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ریسٹورنٹس اور دکانداروں کو آج شام تک اپنی دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیض آباد کے اطراف موجود مسافر خانے اور ٹرانسپورٹ اڈے بھی آج رات تک بند رکھنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ اقدامات پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کے تحت کیے جا رہے ہیں۔ فیض آباد راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان اہم داخلی راستہ ہونے کے باعث یہاں سکیورٹی اقدامات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔



