لاہور قربان لائنز میں ٹریفک پولیس کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور (جانو ڈاٹ پی کے) قربان لائنز میں ٹریفک پولیس کے دفتر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔پولیس کے مطابق آگ ٹریفک پولیس کے دفتر میں مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی مزید وجوہات اور واقعے میں ہونے والے ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button