بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی رہنما کو اجازت نہ ملی

راولپنڈی (جانو ڈاٹ پی کے) بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہوگیا، تاہم کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے آنے والے تمام رہنما ڈاہگل ناکے سے واپس روانہ ہوگئے۔وکیل غلام فاروق اعوان، سید سہیل مکرم اور ضیاء اللہ خان بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ روڈ پہنچے تھے۔اس کے علاوہ سید عبید کاظمی، فرزانہ سفیر اور عاصمہ راجہ بھی ملاقات کی غرض سے اڈیالہ روڈ آئے تھے۔ملاقات کی اجازت نہ ملنے کے بعد تمام رہنما واپس روانہ ہوگئے، جبکہ اڈیالہ روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔



