محمدشہزاد نے مصباح الحق کاریکارڈتوڑ دیا،49گیندوں پرسنچری

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے بیٹر محمد شہزاد نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
Mohammad Shahzad smashes a 49-ball 💯 against Kingsmen!
He walked in at 34-3 and has absolutely smashed the bowlers to all corners of the ground.🔥
His 6th first-class hundred. https://t.co/SxbWUnlpQg pic.twitter.com/6IOM2Wpw07
— Pavilion Post (@CricinsightsX) September 24, 2026
اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں محمد شہزاد نے صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور سابق قومی کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔اس سے قبل پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ مصباح الحق کے پاس تھا، جنہوں نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔محمد شہزاد نے اپنی جارحانہ اننگز میں 12 چوکے اور 8 چھکے لگائے اور مجموعی طور پر 62 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔یہ محمد شہزاد کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے، جبکہ 49 گیندوں پر بنائی گئی سنچری عالمی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچریوں میں آٹھویں نمبر پر بھی شمار ہوتی ہے۔شہزاد کی برق رفتار سنچری نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں ان کی ٹیم کی بیٹنگ کو نمایاں کردیا اور پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم ہوگیا۔



