ایف بی آر کا 26 ستمبر کو دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکسز اور ڈیوٹی کی وصولی کا عمل جاری رکھنے کے لیے ہفتہ 26 ستمبر کو تمام متعلقہ دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف بی آر کی جانب سے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ لارج ٹیکس پیئرز آفسز (ایل ٹی اوز)، ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) سمیت تمام متعلقہ فیلڈ فارمیشنز ہفتہ کے روز معمول کے مطابق دفتری امور انجام دیں۔

جاری احکامات کے مطابق 26 ستمبر کو افسران اور متعلقہ عملہ معمول کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دے گا، جبکہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو افسران کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور کی نگرانی کریں گے۔

ایف بی آر کے مطابق ہفتہ کے روز دفاتر کھلے رکھنے کا مقصد ٹیکس اور ڈیوٹی کی وصولی کے عمل کو بلا تعطل جاری رکھنا ہے۔

مزید خبریں

Back to top button