ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے صدر منتخب، 32 ووٹ حاصل کر لیے

مظفرآباد(جانوڈاٹ پی کے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر نجیب نقی آزاد جموں و کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے۔

آزاد جموں و کشمیر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر نجیب نقی نے 32 ووٹ حاصل کیے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری لطیف اکبر کے حق میں 13 ووٹ ڈالے گئے۔

صدارتی انتخاب میں مجموعی طور پر 45 ووٹ پول ہوئے، جس کے بعد ڈاکٹر نجیب نقی کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button