شہباز شریف زبردست انسان ہیں، ٹرمپ نے اقوام متحدہ میں وزیراعظم پاکستان کی کھل کر تعریف کردی

نیویارک (جانو ڈاٹ پی کے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکی جنگ کا دفاع کیا اور کہا کہ امریکی کارروائی کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا تھا۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا بھر میں امن کے لیے کوششیں کر رہا ہے اور ان کے بقول کئی ایسے بحرانوں کے حل کی کوشش کی جا رہی ہے جنہیں سابق حکومتیں مؤخر کرتی رہی ہیں۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیر اعظم شہبازشریف کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے،جنرل اسمبلی سے خطاب میں بولےشہبازشریف زبردست انسان ہیں،وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ میں نے 30ملین جانے بچائی ہیں،مزید کہا میں نے پاکستان اوربھارت کی جنگیں بند کرائی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پہلے سے زیادہ مضبوط ہے،آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے ذریعے ایران کا راستہ روکا،ایران اب مشرق وسطیٰ میں بدمعاشی نہیں کر سکتا،

امریکی صدر نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں پر امریکی خودمختاری میں مداخلت کی کوششوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنے مفادات اور خودمختاری کے تحفظ کو ترجیح دے گا۔

ٹرمپ نے غزہ میں امن منصوبے پر پیش رفت کا بھی ذکر کیا، جبکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششوں کو بھی اپنی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ قرار دیا۔ ان کی تقریر ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران جنگ، غزہ اور یوکرین کے تنازعات جنرل اسمبلی کے اہم ترین موضوعات میں شامل ہیں۔

ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر بھی یوکرین جنگ ختم کرنے پر زور دیا اور عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے جنگوں کے خاتمے کی ضرورت پر بات کی۔

امریکی صدر کی تقریر کے بعد ان کی متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی اور خلیجی ممالک کے رہنما شامل ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button