مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی اقدامات قابلِ تحسین ہیں،ملک محمد یونس

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے) مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک محمد یونس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں مختلف شعبوں میں عملی اقدامات عوامی خدمت کے حکومتی وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔
ملک محمد یونس نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں، انفراسٹرکچر، صحت، تعلیم، ٹرانسپورٹ اور عوامی سہولیات کے شعبوں پر توجہ دی جا رہی ہے، جو قابلِ تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ایسے اقدامات ہیں جن کے براہِ راست اثرات عام شہریوں کی زندگی پر مرتب ہوتے ہیں۔ ان کے بقول پنجاب حکومت کی جانب سے نئے منصوبوں کا آغاز اور جاری منصوبوں کی تکمیل صوبے کی ترقی کے لیے اہم ہے۔
ملک محمد یونس نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی پنجاب میں ہونے والی ترقیاتی سرگرمیوں کو دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور عوامی خدمت کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان کا مثبت تشخص بھی اجاگر ہوتا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تسلسل عوامی مسائل کے حل اور صوبے میں سہولیات کی بہتری میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔



