وزیراعظم شہباز شریف کا شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (جانو ڈاٹ پی کے) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی شیخ احمد بن راشد المکتوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ احمد بن راشد المکتوم نے اپنی پوری زندگی دبئی اور متحدہ عرب امارات کی خدمت کے لیے عزت و وقار کے ساتھ وقف کیے رکھی۔ پاکستان ان کی گراں قدر خدمات کو قدر و احترام سے یاد کرتا ہے اور ان کی وفات پر تعزیت پیش کرتا ہے۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی انتقال کرگئے

وزیراعظم نے شیخ محمد بن راشد المکتوم، آل مکتوم خاندان اور متحدہ عرب امارات کے عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔دریں اثنا، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے بھائی کے انتقال پر دبئی میں 10 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے، جس کے دوران سرکاری پرچم نصف سرنگوں رہیں گے۔

مزید خبریں

Back to top button