امریکا اسرائیلی لابی کے اثر و رسوخ سے خود کو آزاد کرے، عباس عراقچی

تہران(جانوڈاپی کے)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی لابی کے اثر و رسوخ سے خود کو آزاد کرے۔

انہوں نے ایران سے متعلق امریکی خارجہ پالیسی پر اسرائیلی لابی کے بڑھتے ہوئے اثرات کی نشاندہی کرتے ہوئے اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کے ایک مضمون کا اقتباس شیئر کیا، مضمون میں اسرائیل اور امریکا کے درمیان فوجی، تکنیکی، انٹیلی جنس اور اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے کی تجویز دی گئی تھی تاکہ اسرائیل کو پہنچنے والے کسی بھی مالی نقصان یا اقدام کی براہ راست قیمت واشنگٹن کو بھی ادا کرنا پڑے۔

عراقچی نے مضمون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ واشنگٹن ان زنجیروں سے آزاد ہو جائے۔

مزید خبریں

Back to top button