امریکا نے ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کردیا

تہران (جانو ڈاٹ پی کے) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا اور ایرانی حکام کے مطابق صدر کی کمیونیکیشن ٹیم ویزوں سے محروم رہ گئی ہے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد صدر مسعود پزشکیان کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی میڈیا ٹیم کے بغیر سفر کرنا ہوگا۔

ایرانی ایوانِ صدر کے محکمہ تعلقاتِ عامہ کے ڈائریکٹر جنرل حبیب اللہ عباسی نے امریکی فیصلے کو ’’دشمنانہ اقدام‘‘ قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر بدھ کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، جبکہ امریکا نے ایرانی وفد کے بعض ارکان کے لیے ویزوں اور نیویارک میں نقل و حرکت سے متعلق پابندیاں بھی عائد کی ہیں۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے رواں اجلاس میں ایران کا معاملہ اہم موضوعات میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Back to top button